سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون ’آئی فون ڈو‘ باضابطہ طور پر فروخت کے لیے پیش

سڈنی: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے فولڈنگ فون ‘آئی فون ڈو’ کی عالمی سطح پر باقاعدہ فروخت شروع ہو گئی ہے۔ کمپنی کے نئے سربراہ جان ٹرنس کے منصب سنبھالنے کے بعد متعارف کروائے گئے اس ڈیوائس کے لیے صارفین کی زبردست مانگ سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے ترسیل کی متوقع تاریخیں جنوری کے اختتام تک چلی گئی ہیں۔

شدید طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپل نے فی گاہک دو فونز کی حد مقرر کی ہے، جبکہ چین، بھارت، فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں یہ فون محض آن لائن آرڈر کرنے والے صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔ سڈنی میں صبح اسٹور کھلنے سے قبل ہی خریداروں کی قطاریں لگ گئیں جہاں 512 جی بی ویرینٹ تقریباً 2,734 امریکی ڈالر میں خریدا گیا۔

فولڈ ایبل فونز کی مارکیٹ میں ایپل کا یہ نیا داخلہ پہلے سے موجود حریف کمپنیوں سام سنگ اور ہواوے کے لیے کڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں دباؤ کے باوجود صارفین کی جانب سے اس مہنگے اور پرتعیش ماڈل کے لیے غیر معمولی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔

خبر شیئر کریںواٹس ایپفیس بکایکس
ایسی ہی خبروں کے لیے فالو کریںفیس بکانسٹاگرام

فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے

تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…