راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ پر گھر میں دو خواتین کا قتل، آئی جی پنجاب کا نوٹس
راولپنڈی: شہر کے علاقے گرجا روڈ پر دل دہلا دینے والے واقعے میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر کے اندر داخل ہو کر دو خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب نے دو خواتین کے لرزہ خیز قتل کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ پولیس افسران کو واقعے کی جامع تحقیقات کرنے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تصویر: Saif Gill / Wikimedia Commons (CC BY 3.0)




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…