بھارت نواز دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی: عاصم منیر
پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر جہاں بھی ہوں گے، ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کی جاری مہم، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر پشاور نے آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی حمایت سے دہشت گردی اور اس کے نظریے کو شکست دی جائے گی۔ یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں صوبے کی صورتحال کے پیش نظر گورنر راج کے نفاذ کا دفاع کیا تھا۔




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…