دنیا

چین کے خطے تبت میں 7.0 شدت کا شدید زلزلہ، 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

تبت: چین کے خطے تبت کے پہاڑی سلسلے میں 7.0 شدت کے شدید زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کم از کم 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث علاقے میں سینکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے۔ رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بننے سے متعدد افراد دب گئے، جس کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جہاں زخمیوں کو ملبے سے نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

خبر شیئر کریںواٹس ایپفیس بکایکس
ایسی ہی خبروں کے لیے فالو کریںفیس بکانسٹاگرام

فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے

تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…