مغربی کنارے میں فائرنگ سے پانچ اسرائیلی زخمی، نیتن یاہو کی انتخابی مصروفیات منسوخ
مقبوضہ مغربی کنارہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چوکی پر مسلح حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ اسرائیلی زخمی ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
یہ واقعہ فلسطینی شہر الخلیل (ہیبرون) کے قریب پیش آیا جہاں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ملحقہ راستوں کی ناکہ بندی کر دی۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حملے کے باعث آئندہ انتخابات کے سلسلے میں اپنی تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں اور فوج کو الخلیل سمیت پورے مغربی کنارے کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر نے واقعے کی آڑ میں فلسطینی اتھارٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…