کاروبار

کسانوں کے لیے ریلیف: گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر

خلاصہ
  • وزیراعظم نے سال 2027 کے لیے گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کر دی۔
  • نئی امدادی قیمت میں پچھلے سال کے مقابلے 1000 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اس فیصلے کا مقصد کسانوں کو ریلیف دینا اور ملکی غذائی تحفظ کو مستحکم بنانا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کاشت کاروں کے معاشی تحفظ اور ملکی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے سال 2027 کے واسطے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نئی قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 1000 روپے فی من کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پچھلے برس گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر تھی۔ اس فیصلے سے متعلق مشاورتی عمل میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تجاویز بھی شامل رہیں۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ اس اقدام کا اصل مقصد کسانوں کو مہنگائی، پیٹرول اور بڑھتی ہوئی زرعی لاگت کے بوجھ سے ریلیف دینا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ پرکشش قیمت سے کاشت کار گندم کی زیادہ بوائی کریں گے، جس سے ملکی پیداوار بڑھے گی اور پاکستان کو گندم درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

خبر شیئر کریںواٹس ایپفیس بکایکس
ایسی ہی خبروں کے لیے فالو کریںفیس بکانسٹاگرام

فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے

تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…