ملک میں سونا یکدم 7 ہزار روپے سستا، نئی قیمتیں جاری
خلاصہ
- ملک بھر میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کمی کے بعد 424536 روپے کا ہوگیا۔
- مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 6001 روپے سستی ہوگئی۔
- عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 70 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 7 ہزار روپے گر گئے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں 10 گرام 24 قیراط سونا 6 ہزار 1 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 501 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں مندی دیکھی گئی جہاں فی اونس قیمت 70 ڈالر کم ہو کر 4020 ڈالر پر آ گئی۔ مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 221 روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 5 ہزار 865 روپے ہو گئی۔




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…