جماعت اسلامی نے جامعہ کراچی کو آٹھ بسیں تحفے میں دے دیں
کراچی: جماعت اسلامی نے جامعہ کراچی کے طلبہ کی سفری مشکلات کے حل کے لیے آٹھ مرمت شدہ بسیں جامعہ انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں۔ جمعرات کے روز منعقدہ ایک تقریب کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بسیں وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کے سپرد کیں۔
یہ بسیں جماعت اسلامی کی ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے تیار کرا کے 45 ہزار سے زائد طلبہ والی جامعہ کو تحفے میں دی گئی ہیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ٹاؤن چیئرمینز، پارٹی کے دیگر رہنماؤں، اساتذہ، عملے اور طلبہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ماضی میں جامعہ میں آٹھ ہزار طلبہ کے لیے 125 بسیں چلتی تھیں لیکن آج ناکافی انتظامات ہیں۔ انہوں نے کیمپس کی خستہ حالی پر تشویش جتائی اور طلبہ یونینز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 42 سالہ پابندی نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست سے دور کر دیا ہے۔




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…