تفتان بارڈر پر پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال
خلاصہ
- پاکستان اور ایران کے مابین تفتان بارڈر پر دوطرفہ تجارت دوبارہ بحال کر دی گئی۔
- 19 اکتوبر کو تکنیکی وجوہات پر عارضی بندش سے سینکڑوں مال بردار کنٹینرز پھنس گئے تھے۔
- دونوں ممالک کے مابین سالانہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
تفتان: پاکستان اور ایران کے درمیان تفتان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں، جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین درآمدات اور برآمدات کا عمل پھر سے شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے 19 اکتوبر کو بارڈر کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، جس کے باعث سرحد کے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار کنٹینرز پھنس کر رہ گئے تھے اور دوطرفہ تجارت شدید متاثر ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق سرحد پر مکمل پابندی نہیں تھی بلکہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہوئیں، جنہیں وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے اور تفتان کی گزرگاہ اس سامان کی تیز تر ترسیل میں ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…