گوادر میں دہشت گردی کا بڑا حملہ ناکام، خاتون سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک
خلاصہ
- گوادر اور گبد بارڈر کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیے۔
- فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی میں ایک خاتون سمیت 10 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
- فائرنگ سے ایک عام شہری جاں بحق ہوا جبکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
گوادر: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور گبد بارڈر کراسنگ کے قریب دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت 10 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عسکریت پسندوں نے گوادر شہر، ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ اور قریبی شاہراہ پر کارروائیوں کی کوشش کی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے ان کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک عام شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، تاہم کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور صورتحال مکمل طور پر معمول پر آ چکی ہے۔




قارئین کی رائے
فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے
تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…