پاکستان

لسبیلہ میں مسافر کوچ اور وین کے تصادم میں 12 افراد جاں بحق

خلاصہ
  • لسبیلہ میں اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور منی وین میں شدید تصادم پیش آیا۔
  • حادثے میں خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔
  • مسافر کوچ گوادر سے کراچی جبکہ وین کراچی سے بیلہ کی طرف جا رہی تھی۔

لسبیلہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے قریب مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوادر سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ سامنے سے آنے والی منی وین سے ٹکرا گئی۔ حادثے کا شکار منی وین کراچی سے بیلہ کی جانب جا رہی تھی۔

ایدھی لسبیلہ کے انچارج ڈاکٹر حکیم لاسی کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے 22 سے زائد شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جن میں سے متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور لیویز فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے اسباب کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ شاہراہ پر متاثرہ گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی ہے۔

خبر شیئر کریںواٹس ایپفیس بکایکس
ایسی ہی خبروں کے لیے فالو کریںفیس بکانسٹاگرام

فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے

تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…