کاروبار

امریکی برآمدات میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں سویا بین کی قیمت بڑھ گئی

بیجنگ: امریکی برآمدات کی مضبوط فروخت کے باعث شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے سودوں میں 0.32 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 12.57 ڈالر فی بشل تک پہنچ گئی۔ البتہ امریکی وسط مغربی علاقوں میں فصل کی تیز کٹائی کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر سویا بین کی مجموعی قیمتوں میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق پندرہ اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سویا بین کی خالص برآمدی فروخت 28 لاکھ 41 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی، جو گزشتہ چار ہفتوں کی اوسط کے مقابلے میں خاصی بہتر ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق فصل کی جاری کٹائی سے فوری رسد بہتر ہو رہی ہے، جبکہ برازیل میں آئندہ پیداوار کے اچھے امکانات بھی قیمتوں پر دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مکئی کی فی بشل قیمت 0.05 فیصد گر کر 4.60 ڈالر پر آ گئی جبکہ گندم کے نرخ 0.72 فیصد اضافے کے بعد 6.29 ڈالر فی بشل پر بند ہوئے۔ گندم کی منڈی میں روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق سفارتی رابطوں کے باعث کچھ بہتری دیکھی گئی، مگر ہفتہ وار بنیادوں پر گندم کی قیمت بھی چار فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار رہی۔

خبر شیئر کریںواٹس ایپفیس بکایکس
ایسی ہی خبروں کے لیے فالو کریںفیس بکانسٹاگرام

فیس بک اور انسٹاگرام پر اس خبر پر کیے گئے تبصرے

تبصرے لوڈ ہو رہے ہیں…